پشاور: گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 4 بچے جاں بحق

Share

پشاور کے علاقے تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 1 کمرے سے 6 افراد کی لاشیں ملیں، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے 4 بچے شامل ہیںمبینہ طور پر اموات آگ کی تپش اور دھوئیں کی وجہ سے ہوئیں، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیو کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔

Check Also

سپریم کورٹ کا عمران خان کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

Share سپریم کورٹ نے عمران خان کے آنکھوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق …