صدر ٹرمپ کی ایران کے پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی

Share

ٹرمپ نے ایران کے پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہیں۔قدامت پسند ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ کو انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران کے انتہائی محفوظ جوہری مرکز کوہ کولانگ گاز لا جسے پک ایکس ماؤنٹین بھی کہا جاتا ہے کو ممکنہ ہدف قرار دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم پک ایکس ماؤنٹین کو تباہ کر دیں گے، ایرانیوں سے کہہ دیں تیار رہیں وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ یہ جوہری تنصیب ایران کے وسطی علاقے میں زاگرس پہاڑی سلسلے کے اندر سرنگوں میں قائم انتہائی مضبوط اور محفوظ مرکز سمجھی جاتی ہے۔

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …