امریکی افواج کے ایران پر مسلسل تیسری رات حملے

Share

امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کی تازہ ترین لہر مکمل کر لی ہے، ایران کے خلاف مسلسل تیسری رات حملے کیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے شہر بندر عباس، بوشہر، قشم، کیش اور ابو موسیٰ میں دھماکے سنے گئے جبکہ وسطی ایران کے شہر امیدیہ(Omidiyeh) میں بھی امریکی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔امریکی سینٹ کام کے مطابق 5 گھنٹے طویل آپریشن میں امریکی افواج نے بوشہر، چاہ بہار، اسک، کونارک، ابوموسیٰ اور بند عباس میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ حملوں کا مقصد ایرانی کی جہازوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا تھا۔امریکی افواج نے ایران کے ساحلی حفاظت، میزائل اور ڈرون سائٹس اور بحری صلاحیت کے خلاف درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔امریکی سینٹ کام کے مطابق اس وقت مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں، امریکی افواج مہلک اور مستعد ہیں

Check Also

کروز میزائلوں سے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا

Share ایران نے کروز میزائلوں سے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔ایرانی میڈیا کے مطابق …