ایران کا بحرین، کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر حملے

Share

امریکی حملوں کے جواب میں پاسداران انقلاب نے خلیجی خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو ہدف بنالیا۔ ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا بھی دعویٰ کردیا۔امریکی حملوں کے بعد ایران نے بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ اردن کے پرنس حسن ایئربیس پر ایندھن کے ٹینک اور اسلحہ گودام بھی نشانہ بن گئے۔ ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق کویت میں تازہ ترین ڈرون حملے میں امریکی راکٹ لانچر سسٹم کو نشانہ بنایا، کویتی فوج کا کہنا ہے کہ کویت آئل کمپنی کے ڈرلنگ پلیٹ فارم پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ترجمان کویتی فوج کے مطابق حملے میں پلیٹ فارم کو نقصان پہنچا، ایک کارکن زخمی ہوا، تین سرحدی پوسٹ بھی حملوں کی زد میں آئے۔

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …