غزہ. میں شادی کی تقریب میں اسرائیلی فوج کا حملہ، 7 فلسطینی شہید

Share

غزہ سٹی میں شادی کی تقریب کے دوران اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت کم از کم 7 فلسطینی شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں واقع ایک پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا، جہاں شادی کی تقریب جاری تھی، کیمپ کے اندر دو میزائل آ کر گرے، جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور امدادی کارکنوں نے فوری طور پر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالنے کا عمل شروع کیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہداء کو فوری طور پر الشفا اسپتال اور قریبی فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔طبی ذرائع کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔عرب میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے موجود ہونے کے باعث شہدا کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے

Check Also

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس : ایران جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا

Share