روس: یاروسلاول ریجن میں یوکرینی ڈرون حملہ، تنصیبات میں آگ لگ گئی

Share

روس کے یاروسلاول ریجن میں یوکرینی ڈرون حملے کے بعد ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات میں آگ لگ گئی۔روسی حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں رات بھر میں 208 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے، جبکہ روس کے جنوبی علاقے کراسنودار میں واقع تیمریوک بندرگاہ پر بھی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔دوسری جانب یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ڈرونز نے بحیرہ اسود میں یوکرین کے بحری تجارتی راستے سے گزرنے والے تین غیر ملکی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایایوکرین کے نائب وزیراعظم کے مطابق حملوں کے نتیجے میں جہازوں میں آگ لگ گئی تاہم عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔یوکرینی بحریہ نے مزید کہا کہ روسی ڈرون حملے میں ترکیے جانے والے ایک مال بردار جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو وانواتو کے پرچم تلے اوڈیسا سے روانہ ہوا تھا، بحریہ کے مطابق دو زخمی عملے کے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …