جوہری پروگرام پر کوئی باضابطہ معاہدہ یا وعدہ نہیں کیا گیا، ایرانی انقلابی گارڈز

Share

ایران کے انقلابی گارڈز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام پر کسی قسم کا کوئی باضابطہ معاہدہ یا وعدہ نہیں کیا گیا۔ایران کی فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا گیا ہے یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ٹرمپ پہلے ہی یہ اعلان کر چکے تھے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کسی بھی ممکنہ معاہدے کی بنیادی اور لازم شرط ہوں گے۔تاہم ایران کی جانب سے کوئی بھی عہد نہیں کیا گیا اور اس مرحلے پر جوہری مسئلہ زیرِ بحث ہی نہیں آیا۔امریکی حکام نے متعدد مواقع پر ایران کو یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرمپ کی ٹوئیٹس زیادہ تر اندرونِ ملک سیاسی اور میڈیا استعمال کیلئے ہوتی ہیں، اس لیے ان بیانات کو زیادہ اہمیت نہ دی جائے۔

Check Also

امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

Share بین الاقوامی قانون کے ماہر مارک ویلر نے کہا ہے کہ امریکا کو آبنائے …