وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کو امن کوششوں پر خراجِ تحسین

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، ترکیے، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ایک انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلی فونک گفتگو پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں کی اور وہ اس پورے عمل کے دوران ان کی انتھک کوششوں کو بے حد سراہتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات نے موجودہ علاقائی صورتحال اور جاری امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر خیالات کے تبادلے کا ایک مفید موقع فراہم کیا تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی امن کی کوششیں انتہائی خلوص کے ساتھ جاری رکھے گا اور امید ہے کہ ہم بہت جلد اگلے دور کے مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔

Check Also

سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور

Share اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر …