امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا

Share

امریکی افواج نے بحرِہند سے ایرانی تیل لے جانے والا جہاز تحویل میں لے لیا۔امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ جہاز میں ایرانی تیل لے جایا جا رہا تھا، امریکی فوج نے جہاز Majestic X کی تلاشی لی، کارروائی بحرِ ہند میں انڈو پیسفک کمان نے کی۔امریکی محکمہ جنگ کا کہنا ہے کہ ایران کو معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے چاہے انہیں کہیں سے بھی آپریٹ کیا جارہا ہو، محکمۂ جنگ سمندر میں غیر قانونی عناصر اور انکے جہازوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی پانیوں کو پابندیوں کا شکار عناصر کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

Check Also

ایران کی اردن کےعقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں پر بمباری،20 گودام تباہ

Share پاسداران انقلاب کےمطابق اردن کےعقبہ طیاروں کونشانہ بنایا،کرمانشاہ میں امریکی ایم کیو نائن ڈرون …