ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو اسلام آباد پہنچے گی، امریکی میڈیا

Share

امریکی میڈیا نے ذرائع سے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے منگل کو اسلام آباد پہنچنے کی خبر چلادی۔امریکی چینل نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم امریکا سے مذاکرات کےلیے منگل کو پاکستان پہنچے گیرپورٹ کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم پہلے مرحلے میں شامل ارکان پر ہی مشتمل ہوگی، جو توقع کر رہے ہیں کہ بدھ کو جنگ بندی میں توسیع کا علامتی مشترکہ اعلان ہوگا۔امریکی چینل نے رپورٹ کیا کہ معاملات ٹھیک رہے اور ٹرمپ پاکستان جانے پر راضی ہوئے تو ایرانی صدر بھی پاکستان جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکی اور ایرانی صدور پاکستان گئے تو ان کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جائیں گے۔امریکی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر وفد بھیجنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Check Also

ایران کی اردن کےعقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں پر بمباری،20 گودام تباہ

Share پاسداران انقلاب کےمطابق اردن کےعقبہ طیاروں کونشانہ بنایا،کرمانشاہ میں امریکی ایم کیو نائن ڈرون …