میدانِ جنگ میں خاموشی کے دوران بھی انگلی ٹریگر پر ہے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

Share

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران بھی ملک کی مسلح افواج ہر وقت تیار ہے۔انہوں نے جنگ بندی کو میدانِ جنگ کی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی خاموشی کے دوران ہم نے انگلی ٹریگر پر رکھی ہوئی ہے اور اس صورتِ حال میں بھی مکمل طور پر چوکنا ہیں. یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسداران نے کہا ہے کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا طاقت ور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو بھاری ضربوں اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Check Also

امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا ہونے تک اس کی افواج پر حملے جاری رہیں گے: ایران

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …