غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ ہو گیا

Share

ملک کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ ہو گیا۔ کراچی کے متعدد علاقوں میں 10، 10 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، اسلام آباد بھی 6، 6 گھنٹے بجلی سے محروم رہتا ہے۔لاہور کے ‏علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے تک بجلی غائب ہو جاتی ہے، جبکہ پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور نواحی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی 10 سے 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 20 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری رہتی ہے۔راولپنڈی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی دیکھی گئی، 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کم ہو کر 2 سے 3 گھنٹے ہو گئی

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …