مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر

Share

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پراسلام آباد امن مذاکرات کے حوالے سے اپنے بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی مذاکراتی وفد قومی مفادات کا بھرپور دفاع کررہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا وفد پاکستان میں پوری بہادری اور جرأت سے مذاکرات کرے گا، عوام کی خدمت کا مشن کسی صورت نہیں رکے گا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود اپنے مذاکراتی وفد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …