سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی نیک نیتی پر ہے، ایران

Share

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ اور پابندیوں کا خاتمہ زیر بحث آئے۔ایرانی حکام کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ دوسرا فریق زیادہ سے زیادہ اور غیرقانونی مطالبات سے گریز کرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے۔

Check Also

امریکا کا چین پر ایران اور یمنی حوثیوں کو فوجی، جوہری ساز و سامان فراہمی کا الزام

Share ایران کے معاملے پر امریکا اور چین سلامتی کونسل میں آمنے سامنے آگئے۔امریکا نے …