امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی

Share

ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا حقیقی ڈیل لائے تو معاہدہ کر سکتے ہیں۔ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکا سے مذاکرات میں وعدہ خلافی سامنے آئی ہے، ہم اچھی امید کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئے ہیں۔باقر قالیباف نے مزید کہاکہ اگر امریکا ہمارے حقوق تسلیم کرتا ہے تو معاہدے تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد رات گئے اسلام آباد پہنچ تھے، ایرانی وفد میں سپیکر باقر قالیباف کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔ترجمان پاکستان دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ ایرانی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا تھا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔

Check Also

امریکا کا ایرانی رہنماؤں کے متعلق معلومات پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

Share امریکا نے ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا …