سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا: آئینی عدالت

Share

وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے فیصلہ دیا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا۔جسٹس عامر فاروق نے آئینی عدالت کے اختیارات پر اہم فیصلہ میں قرار دیا کہ 27 ترمیم سے قبل قانون و آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کا تھا، نئی آئینی سکیم کے تحت آئین و قانون کی تشریح کا اختیار آئینی عدالت کا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت قانون سازی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتی ہے، وفاقی آئینی عدالت کو تشریح کے کسی بھی مقدمہ کا ریکارڈ منگوانے کا اختیار بھی ہے۔جسٹس عامر فاروق نے عدالتی اختیارات کا فیصلہ سیل ٹیکس کے مقدمہ میں تحریر کیا جس میں واضح کیا گیا کہ 27 ویں ترمیم سے سپریم کورٹ کے تشریح اور قانون سازی کے جائزے کا اختیار ختم ہوگیا۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …