راولپنڈی: اوباش نوجوانوں کا گرین بس پر پتھراؤ، شیشے ٹوٹ گئے، مسافر زخمی

Share

راولپنڈی میں اوباش نوجوانوں نے گرین بس پر پتھراؤ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا۔گرین بس پر حملے کا واقعہ چکلالہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے اوباش نوجوان بس پر حملہ آور ہوئے، جنہوں نے گرین بس پر پتھراؤ کیا، ڈنڈے مارے، پتھراؤ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے، گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال 7 موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضے میں لے لیں

Check Also

پشین میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

Share سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خود کش حملہ …