شمالی کوریا: کم جونگ اُن پھر حکمراں جماعت کے سربراہ مقرر

Share

کم جونگ اُن دوبارہ حکمراں جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے۔حکمراں ورکرز پارٹی نے نیشنل کانگریس میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب کیا۔پیانگ یانگ میں 5 سال بعد منعقد اس اہم اجلاس میں ہزاروں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی. کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق فوجی قیادت نے کم جونگ اُن سے وفاداری کا عہد کیا اور مندوبین نے ان کی قیادت کی توثیق کی۔چینی صدر شی جن پنگ نے کم جونگ اُن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اُن کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے

Check Also

بنگلادیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلیاں

Share بنگلادیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلیاں کر دی گئیں۔بنگلادیشی میڈیا کے …