ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسٹینو رینالڈو کو بہترین قرار دے دیا

Share

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں بہترین قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ کلپ بھی شامل تھا، جہاں وہ رونالڈو کے ساتھ فٹبال کھیلتے دکھائی دیتے ہیں، ویڈیو میں ٹرمپ نے کہا کہ رونالڈو، آپ تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی ہیں، ہمیں آپ کی امریکا میں ضرورت ہے، فوراً آجائیں، ہمیں آپ جلد چاہیے۔یہ ویڈیو گزشتہ برس نومبر میں رونالڈو کے اوول آفس کے دورے کے بعد سامنے آئی، جب وہ ایک سعودی وفد کے ہمراہ وائٹ ہاؤس گئے تھے، دورے کے دوران رونالڈو نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ عشائیہ بھی کیا، ٹرمپ نے اس موقع پر کہا تھا کہ ان کا بیٹا رونالڈو کا مداح ہے اور انہوں نے دورے پر شکریہ بھی ادا کیایہ 2016ء کے بعد رونالڈو کا امریکا کا پہلا دورہ تھا، جب وہ اپنے سابق کلب Real Madrid کے ساتھ پری سیزن ٹور پر امریکا آئے تھے۔حال ہی میں صدر ٹرمپ فٹبال سرگرمیوں میں بھی متحرک نظر آئے، وہ نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ انہیں فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی قرعہ اندازی کے موقع پر افتتاحی فیفا پیس پرائز سے بھی نوازا گیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ پیغام ممکنہ طور پر رونالڈو کو میجر لیگ سوکر (MLS) میں مدعو کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے، تاکہ ان کی پرانی رقابت لیونل میسی کے ساتھ دوبارہ زندہ ہو سکے، جو اس وقت امریکا میں کھیل رہے ہیں۔

Check Also

پاکستان ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی

Share پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں بنگلادیش کا دورہ …