کچے میں آپریشن، 13 ڈاکوؤں نے سرینڈر کردیا، ڈی پی او راجن پور

Share

راجن پور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد عمران نے کہا ہے کہ کچے میں آپریشن کے دوران 13 ڈاکوؤں نے سرینڈر کردیا ہے۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 355 ہوگئی۔ڈی پی اور محمد عمران خان نے مزید کہا کہ سرینڈر کرنے گرفتار ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، آپریشن میں ڈاکوؤں کے 39 ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کردیا گیا ہے۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …