پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں پر کارروائیاں

Share

دہشتگردی کی پہ در پہ وارداتوں کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، وزارت اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے 7 کیمپوں پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ہے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بند کیا جائے۔وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ دوحا معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر ہے، عالمی برداری کردار ادا کرے۔وزارت اطلاعات کے مطابق باجوڑ، بنوں حملوں کے پیچھے افغانستان میں موجود خوارج قیادت ہےآئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان اب دہشتگردوں کےخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلا رعایت کارروائیاں کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال سے روکنے میں ناکام ہےقبل ازیں افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور ننگرہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی، ذرائع کے مطابق دھماکوں سے دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا میں برمل اور ارگان علاقوں پر حملے کیے، صوبہ ننگرہار کا ضلع خوگیانی، بحسود اور غنی خیل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔حملوں سے ممکنہ طور پر ہلاک دہشتگردوں کی تعداد واضح نہیں ہوسکی

Check Also

ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی لمحے ایران پر حملے کا حکم دے سکتے ہیں، امریکی میڈیا

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا فیصلہ کسی بھی …