یران، امریکا جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے

Share

ایران، امریکا جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے۔ لڑاکا طیاروں سے بھرا دوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا براہِ راست ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر ایرانی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش کرے گا۔ امریکا نے اردن کے ایئربیس پر بھی کم از کم 60 لڑاکا طیارے کھڑے کردیے ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں۔ ایران اس دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے ایران امریکا کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔ ایران نے گذشتہ روز اقوامِ متحدہ کو خط لکھا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہوگی۔

Check Also

معاہدہ ہوا تو بھی آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہے گی، ابراہیم ذوالفقاری

Share ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے …