عمران خان کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے پمز اسپتال منتقلی

Share

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال میں ان کو ’اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل ینجیکشن‘ (anti VEGF intra vitreal injection)کی دوسری ڈوز دیدی گئی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اسپتال کے مطابق 74 سالہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔پمز اسپتال کے کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جو نارمل رہا، اسپتال میں قیام، پروسیجر کے دوران اور بعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے۔پمز اور شفا آئی اسپتال کے کنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجر عمل میں لایا گیا، یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔اسپتال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے، نسخے اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔ پروسیجر سے پہلے اسپیشلسٹس کے بورڈ نے ان کا معائنہ کیا۔

Check Also

سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا: آئینی عدالت

Share وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے فیصلہ دیا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی …