اسلام آباد و مختلف اضلاع سے 86 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار

Share

وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں 86 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم اور چکوال کے حساس مقامات، آبادیوں اور تجارتی مراکز کی اسکریننگ کی گئی جن میں کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں، مشتبہ سرگرمیوں کی چھان بین بھی جاری ہے. سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزماں کی گرفتاریوں، منشیات اور اسلحہ برآمدگی سے متعلق کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ان کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس سیکشنز، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت انٹیلیجنس ادارے بھی شریک ہوئے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی

Check Also

پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی

Share حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے …