
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کی ٹیم کو باہر کرکے اسکاٹ لینڈ کو لے لیا گیا ہے۔باضابطہ اعلان میں آئی سی سی نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلادیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا اور اپنے میچز سری لنکا منتقلی کا مطالبہ کیا تھا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 3 ہفتے سے زائد کے دورانیے میں اس معاملے پر آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) تفصیلی بات چیت کی گئی۔آئی سی سی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بی سی بی سے بھی رابطے رکھے اور اُن کے تحفظات کا ہر طرح سے جائزہ لیا گیااعلامیے میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے بی سی بی سے تمام پوائنٹس شیئر کئے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے پلیٹ فارم سے بنگلادیش بورڈ کو یقین دہانیاں بھی کرائیں۔اعلامیے میں کہا کہ بدھ کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بنگلا دیش کو 24 گھنٹوں میں تصدیق کرنے کا کہا گیا۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق بی سی بی کی جانب سے کوئی تصدیق ڈیڈ لائن کے دوران موصول نہیں ہوئی، طریقہ کار کے مطابق متبادل ٹیم کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ 14ویں رینک کی ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، وہ ٹورنامنٹ میں پہلے سے شامل 7 ٹیموں نمیبیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، امریکا، کینیڈا، عمان اور اٹلی سے بہتر پوزیشن پر ہے، لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلا دیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔محسن نقوی نے کہا کہ ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مؤقف ہے اور ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، پہلے حکومت فیصلہ بتا دے، پھر پلان اے، بی اور سی سب تیار ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved