
راجن پور کے کچے میں آپریشن کے دوران مزید 24 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرینڈر کر دیا۔ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق لونڈ گینگ کے سرغنہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس کو گرفتاری دے دی، 1 کروڑ روپے سر کی قیمت والے بدنام ڈاکو صدری نے بھی سرینڈر کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ کچہ آپریشن میں سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 211 ہو گئی، سرینڈر کرنے والے ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغواء اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے بتایا ہے کہ پولیس نے کچے کا علاقہ 80 فیصد کلیئر کر لیا، گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 29 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے جبکہ متعدد ڈاکو شدید زخمی ہوئے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved