اتوار رات سے منگل تک مزید بارش، برفباری کا امکان

Share

محکمہ موسمیات نے خبرپختونخوا میں اتوار کی رات سے منگل تک مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے27 جنوری تک مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی متوقع ہے، اسی سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان میں بادل برسیں گے، جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے، علاوہ ازیں ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بھی تیز بارش متوقع ہے۔

Check Also

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 10 فروری تک بارش کی پیشگوئی

Share محکمہ موسمیات نے آج سے 10 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش …