ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ میں زمبابوے کو عبرت ناک شکست، ویسٹ انڈیز 107 رنز سے فاتح

Share

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو ترنوالہ بناتے ہوئے 107 رنز کے بھارج مارجن سے شکست دے دی۔ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے چھکوں چوکوں کی بارش کردی اور زمبابوے کو جیت کےلیے 255 رنز کا ہدف دیا۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم کا آغاز تو سست رہا، تاہم شمرون ہیٹمائز اور رومین پاول نے زمبابوے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ دونوں نے برق رفتاری کے ساتھ رنز بنانے کا ایسا سلسلے شروع کیا جو آنے والے دیگر کھلاڑیوں نے بھی جاری رکھا۔ ہیٹمائر نے 85 اور پاول نے 59 رنز کی اننگز کھیلی دونوں نے مجموعی طور پر 11 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ اختتامی لمحات میں شرفین ردرفورڈ نے 31، شیفرڈ نے 21 اور ہولڈر نے 13 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا ٹوٹل مقررہ 20 اوورز میں 254 رنز تک پہنچایا۔ خیال رہے کہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ زمبابوے کی جانب سے موزاربانی اور اینگراوا نے دو دو جبکہ بریڈ ایونس اور کریمر نے ایک ایک وکٹ لی۔زمبابوے کی بیٹنگ لائن ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی، آسٹریلیا اور سری لنکا جیسے مضبوط ٹیموں کو شکست سے دوچار کرنے والی بیٹرز ایک بعد ایک پویلین لوٹتے گئے۔ زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ رنز 9ویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی بریڈ ایونز نے 43 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسپنرز گڈاکیش موتی نے 4 اور اکیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے زمبابوین بیٹنگ لائن کو کاری ضرب لگائی۔ اسی گروپ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی

Check Also

سپر ایٹ مرحلے کا آغاز، پاکستان، نیوزی لینڈ میچ آج ہوگا

Share انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ کا …