اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں: بابر اعظم

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کا بیان شیئر کیا ہے۔

جس میں انہوں نے کہا کہ سڈنی سکسرز کے فینز کا شکریہ، انہوں نے سپورٹ کیا۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں سڈنی سکسرز کے کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں یہاں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، بدقسمتی سے مجھے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ٹیم چھوڑنا پڑ رہی ہے۔واضح رہے کہ اس قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کیا تھا. سڈنی سکسرز کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے، ان کو اگلی اسائنمنٹس کے لیے لگائے جانے والے کیمپ کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔یاد رہے کہ سڈنی سکسرز کا کل چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ شیڈول ہے، چیلنجر جیتنے والی ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز سے مقابلہ کرے گی۔

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور …