لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 ملزمان گرفتار

Share

پنجاب کے دارالحکومت لاہور شیرا کوٹ بکرمنڈی کے علاقے میں پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلرز گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس نےخفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 4 ہزار پتنگیں، 180 ڈور چرخیاں برآمد کرلیں۔پکڑی جانے والی پتنگیں اور ڈور ایس او پیز کے برعکس پائی گئیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلرز بھی گرفتار کیے گئے۔ ملزمان آن لائن پتنگیں سپلائی کرتے تھے

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …