
امریکی حملے میں پراسرار خوفناک ہتھیار کا استعمال، وینزویلا کے فوجی گھٹنوں پر آ گئے۔ ریڈار اچانک بند، ڈرونز نمودار ہوئے اور چند امریکی فوجیوں نے جدید ٹیکنالوجی سے سینکڑوں محافظوں کو ناکارہ بنا دیا۔ شدید آواز یا توانائی لہر سے اہلکاروں کی ناک سے خون بہنے لگا، کچھ نے خون کی قے کی اور حرکت کے قابل نہ رہے۔ نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا میں نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے لیے کیے گئے امریکی چھاپے کے دوران ایک نامعلوم مگر انتہائی طاقتور سونک/ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیار استعمال کیا گیا جس نے وینزویلا کے سکیورٹی اہلکاروں کو شدید جسمانی اذیت میں مبتلا کر دیا۔ ایک عینی شاہد گارڈ کے مطابق اچانک ریڈار سسٹم بند ہو گئے، ڈرونز نمودار ہوئے اور چند امریکی فوجیوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سینکڑوں محافظوں کو بغیر کسی امریکی جانی نقصان کے ناکارہ بنا دیا۔ گارڈ کا کہنا ہے کہ شدید آواز یا توانائی کی لہر سے اہلکاروں کی ناک سے خون بہنے لگا، کچھ نے خون کی قے کی اور وہ حرکت کے قابل نہ رہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved