
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکے سے دلہا دلہن سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق رات دو بجےبارات کے گھرپہنچنے کے بعد سلنڈر دھماکا


اسلام آباد میں ایک گھر میں شادی کی تقریب کے دوران سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں دلہا اور دلہن سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اتوار کی صبح اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹُو میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 19 افراد کو ریسکیو کیا گیا جس میں سے آٹھ کی موت واقع ہو گئی جبکہ 10 کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

دھماکے سے متعدد گھر متاثر ہوئے، ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔‘اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پولیس کے سینئر افسران بھی ڈی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ موقعے پر موجود ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ علاقے کو مکمل طور پر کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔‘دھماکے میں جان سے جانے والے دلہے کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ساتھ والے کمرے میں تھا۔ میری ساری فیملی اندر تھی کہ اچانک صبح سات بجے کے قریب دھماکہ ہو گیا۔ جب اٹھ کر دیکھا تو سب کچھ بکھرا ہوا تھا۔‘انہوں نے بتایا کہ ’شادی پر کافی مہمان آئے ہوئے تھے۔ اس حادثے میں میرا بیٹا، بہو، اہلیہ اور بڑی بھابھی فوت ہو گئیں جبکہ میری بیٹی اور سالی زخمی ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’بس اس سے زیادہ اب میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔‘
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved