این ڈی ایم اے کا ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری

Share

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جی بی، کشمیر، بالائی کے پی، پوٹھوہار اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق آنے والے دنوں میں کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید سردی سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، شہری احتیاط کریں۔ شدید سردی سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ، کاشتکار حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ ممکنہ شدید دھند کے باعث میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سفر میں محتاط رہیں۔

Check Also

کینیڈا میں موسم سرما کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

Share کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی …