ٹرمپ نے وینزویلا کا تیل امریکا منتقل کرنے کا اعلان کر دیا

Share

امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل سے متعلق روڈ میپ دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی عبوری اتھارٹی 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کو دے گی، پابندیوں کے تحت آنے والا تیل امریکا منتقل کیا جائے گا، تیل سٹوریج شپوں کے ذریعے امریکی بندرگاہوں تک لایا جائے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تیل مارکیٹ میں فروخت ہو گا، آمدن میرے کنٹرول میں ہو گی، انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کو منصوبے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکاری پہلی ترجیح مگر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔

Check Also

حزب اللّٰہ کا وفاداری کے عزم کیلئے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط، مجتبیٰ خامنہ ای کا جواب موصول

Share لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط میں ایران سے …