
سابق قومی کرکٹر عماد وسیم پر الزاماتسابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ ان کا گھر اجاڑ دیا گیا، بچے اپنے والد کی شفقت سے محروم ہوگئے جبکہ ان کا پانچ ماہ کا کمسن بچہ اب تک اپنے والد کی گود بھی نصیب نہ کرسکا۔ ان کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف ان کے لیے بلکہ بچوں کے مستقبل کے لیے بھی گہری تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے دوران مشکلات ضرور رہیں، تاہم انہوں نے ہر حال میں ازدواجی رشتہ نبھانے کی کوشش کی۔ ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور بیوی اور ماں اپنی تمام تر ذمہ داریاں ادا کیں اور تعلق کو بچانے کے لیے ہر ممکن قربانی دی۔ان کے مطابق معاملات اس وقت سنگین رخ اختیار کرگئے جب ایک تیسری شخصیت ان کی ازدواجی زندگی میں داخل ہوئی، جو عماد وسیم سے شادی کی خواہشمند تھی۔ ثانیہ اشفاق نے الزام عائد کیا کہ اسی مداخلت کے بعد ان کی ازدواجی زندگی بدترین ذہنی اذیت اور تلخ رویوں کا شکار ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کو بچانے کے لیے انہوں نے طویل عرصے تک خاموشی اختیار کی اور ذہنی دباؤ برداشت کیا، مگر اب خاموش رہنا ممکن نہیں رہا۔ ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دینے والوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انصاف کا حصول ان کا بنیادی حق ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے سے متعلق تمام باتوں کے دستاویزی ثبوت ان کے پاس موجود ہیں اور اگر انہیں منظرِ عام پر لانے سے روکنے کی کوشش یا دھمکیاں دی گئیں تو ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔ثانیہ اشفاق نے مزید کہا کہ وہ بدلے کی نیت سے نہیں بلکہ اپنے اور اپنے بچوں کے حق میں سچ سامنے لانے کے لیے بول رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر اس خاتون کی آواز بننا چاہتی ہیں جسے معاشرتی دباؤ کے تحت خاموش کرا دیا جاتا ہے۔دوسری جانب، عماد وسیم کی طرف سے ان الزامات پر تاحال کوئی تفصیلی ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم معاملہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بن چکا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved