جنوبی لبنان سے یو این مشن کے سینکڑوں اہلکاروں کی اچانک واپسی

Share

جنوبی لبنان سے یو این مشن کے 1800 اہلکار واپس جاچکے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان یو این آئی ایف آئی ایل کینڈس آرڈیل نے گزشتہ روز خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ نومبر 2025 کے اوائل سے اب تک جنوبی لبنان سے اقوام متحدہ کے مزید 300 سے زائد اہلکاروں کے مئی 2026 تک انخلا کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ امن اہلکاروں کی تعداد میں یہ کمی مشن کے قبل از وقت خاتمے کے تحت نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کے مجموعی بجٹ میں کٹوتیوں کے باعث کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2790، جو اگست کے آخر میں منظور کی گئی، کے تحت یو این آئی ایف آئی ایل کے مینڈیٹ میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع دی گئی اور اس کے بعد مرحلہ وار انخلا کی اجازت دی گئی ہے۔یو این آئی ایف آئی ایل میں اس وقت تقریباً 10,500 امن اہلکار شامل ہیں، جو تقریباً 50 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، ترجمان نے کہا کہ لبنانی فوج نے گزشتہ ایک سال کے دوران دریائے لیطانی کے جنوب میں 370 غیر قانونی اسلحہ ذخائر اور متعلقہ تنصیبات کو تباہ کیا ہے اور یو این آئی ایف آئی ایل کی مدد سے علاقے میں اپنی تعیناتی کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Check Also

ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس، پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ واپس بلا لیے

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ …