راولپنڈی پولیس کی فائرنگ سے ڈکیت گینگ کے 4 کارندے ہلاک

Share

راولپنڈی میں صدر بیرونی کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کچھ دیر قبل شہری سے گاڑی چھینی تھی، بعدازاں پولیس نے کار چھیننے کی اطلاع پر مشکوک گاڑیوں کو روکا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ترجمان کا بتانا ہے کہ ڈکیت گینگ کے زیرِ استعمال گاڑی بھی اسلام آباد سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی، ڈکیت گینگ پر چند روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں تاجر کو قتل کرنے کا الزام بھی تھا۔ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو راولپنڈی، پشاور اور اسلام آباد میں قتل، ڈکیتی اور کار چھیننے کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھے

Check Also

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

Share طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مرکزی ملزم امیر فتح کے …