ٹی20 ورلڈکپ کیلئے زمبابوے نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے زمبابوے نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بھارت اور سری لنکا کی میزبان میں رواں برس منعقد ہونے والے ایونٹ میں زمبابوے کی ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے. زمبابوے کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلا میچ 9 فروری کو کولمبو میں عمان کے خلاف کھیلے گی۔زمبابوے کی ٹیم میں سکندر رضا (کپتان)، براین بینیٹ، ریان برل، گریم کریمر، بریدلے ایوانس، کلائیو مداندے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، ٹادیوانشے مرومانی، ویلنگٹن مساکادزا، ٹونی منیونگا، تاشینگا موسیکیوا، بلیسنگ موزاربانی، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا اور برینڈن ٹیلر شامل ہیں

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …