پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، معمولات متاثر

Share

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب معمولات زندگی شدید متاثر، موٹرویز کے مختلف سیکشنز بھی بند کردیے گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3،درخانہ سےفیض پور، ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں اور ایم 11، لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک دھند کے سبب بند کی گئی ہے۔ملتان سکھر ایم فائیو پر بھی ٹریفک معطل ہے، اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے امکان کا این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال سمیت مختلف شہروں میں شدید دھند متوقع ہے۔بالائی سندھ کے علاقوں بالخصوص سکھر کے اطراف دھند کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کے امکانات ہیں

Check Also

بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

Share ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی، پہاڑوں …