مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Share

حیدرآباد اور بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں 3.4 شدت کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز مسلم باغ سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔زلزلے کے بعد شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم صورتحال معمول پر رہی۔ متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ وہ صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پیر کے روز بھی بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 اور گہرائی 66 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

Check Also

ملک بھر میں آج سے بارش، پہاڑی پر برفباری کا امکان

Share ملک کے کئی شہروں میں سردی کی شدت برقرار،بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد …