ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی : ڈاکٹرز نے نومولود زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

Share

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹرز نے نومولود زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔والدین نے بچے کے زندہ ہونے کی تصدیق کی تو بچے کو فوری وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا۔والدین نے کہا کہ گزشتہ روز بچے کی پیدائش ہوئی، بچے کی حالت خراب تھی۔بچے کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹرز نے میت لواحقین کے حوالے کرنے کی تصدیق بھی کی۔والدین نے جب بچہ وصول کیا تو اس کی سانس چل رہی تھی۔ آکسیجن ماسک لگے بچے کو سانس لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچہ Lazarus syndrome کا شکار تھا جس میں سانس مدہم ہو جاتی ہے، معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں جو بھی ذمے دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …