ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ کی میت کراچی پہنچا دی گئی

Share

مرحوم ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کی میت لندن سے استنبول کے راستے کراچی پہنچا دی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر اس موقع پر شمائلہ فاروق کے بیٹے، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، اراکینِ مرکزی کمیٹی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی سمیت دیگر موجود تھے۔ شمائلہ فاروق کے بیٹے ایک روز پہلے لندن سے کراچی پہنچے تھے، شمائلہ فاروق کی نمازجنازہ آج دوپہر ادا کی جائے گی۔ شمائلہ فاروق کی نمازجنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شرکت کرینگے۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …