لکی مروت: سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت6 خوارج ہلاک

Share

خیبر پختونخوا کےضلع لکی مروت تختی خیل میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت چھ فتنہ الخوارج ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ آپریشن براہ راست آر پی او بنوں سجاد خان اور ڈی پی او نذیر خان کی نگرانی میں کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈرنصرت اللہ بھی شامل ہے، نصرت اللہ کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر تھی جو پولیس کو 28 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔دوسری جانب پولیس افسروں کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد جدید اور بھاری ہتھیاروں سے مسلح تھے، تاہم پولیس کی بھرپور کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہیں، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرا ہوا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Check Also

پیرافورس میں نئی بھرتیوں کا اعلان، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کیا

Share پیرافورس میں 500سارجنٹ اور ڈرائیوروں کی بھرتی کا فیصلہ کر تے ہوئے تمام اضلاع …