شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Share

پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، گڑھی خدا بخش میں سخت سکیورٹی انتظامات کے گئے، 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے۔واضح رہے کہ خاتون اول آصفہ بھٹو نے گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار و دیگر رہنما بھی گڑھی خدا بخش پہنچ گئے، شہدا کے مزاروں پر حاضری دی، جیالوں نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔میئر سکھر کی قیادت میں پیدل قافلہ گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر مملکت آصف زرداری گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔لیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جیالوں کی آمد بھی جاری رہی، فاتحہ خوانی کی۔

Check Also

بینظیر کی زندگی کا پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں: صدر مملکت

Share صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر کی زندگی پیغام ہے …