اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دے دی

Share

وزیراعظم کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی،علامہ ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت اپوزیشن اتحاد کی قیادت کمیٹی کا حصہ ہو گی۔پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا، اپوزیشن اتحاد میں اسد قیصر پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی باقاعدہ اپنا ایجنڈا جاری کرے گی پھر رابطے ہوں گے، مذاکرات کمیٹی کی دیگر جماعتوں کی نمائندگی سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے۔

Check Also

بینظیر کی زندگی کا پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں: صدر مملکت

Share صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر کی زندگی پیغام ہے …