عظمیٰ خان کی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق

Share

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہمشیرہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمیٰ خان جیل سے باہر آئیں اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے دیگر دو بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا سے تفصیلی بات کریں گی۔اس سے قبل علیمہ خان نے فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ بھائی سے ملنے کا ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، جب تک ملاقات نہیں کروائیں گے ہم انتظار کرتے رہیں گے

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …