عمران خان نے26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

Share

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی۔پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر 23 ایف آئی آر کاٹی گئيں، مجھے ایسے رکھا جیسے غدار ہوں، مجھ پر ایسے ظلم کیا گيا جیسے پاکستانی نہیں ہوں۔عمران خان نے کہا کہ انہيں بلاول کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، بلاول ڈھونڈتا پھرے گا اس کے باپ نے چوری کا پیسا کہاں کہاں رکھا ہے؟پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہیں افسوس کے ساتھ بھارت کی مثال دینی پڑتی ہے ان کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، روس سے تیل خریدنے پر امریکا پہلے بھارت سے ناراض ہوا پھر مان گیا

Check Also

عثمانی فوج کا طاقتور دستہ جس نے اپنے ہی تین سلطان معزول اور قتل کیے

Share سلطنت عثمانیہ کے 16ویں سلطان، عثمان دوم، حملہ آور دس جلادوں میں سے تین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *