اسلامیہ کالج کراچی خالی کرانےکے دوران طلبہ اور پولیس میں جھڑپیں، 3 گرفتار

Share

سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے عدالتی عملہ اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کے لیے بھاری نفری کے ساتھ اسلامیہ کالج پہنچا تو طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور مزاحمت دکھائی گئی، پولیس کی جانب سے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج پرائیویٹ پراپرٹی پر قائم ہے، ہم عدالتی بیلف کو سپورٹ کرنے کے لیے پہنچے ہیں، کالج کا قبضہ، کیس جیتنے والے ٹرسٹیز کے حوالے کیا جائے گا۔اسلامیہ کالج کے باہر مظاہرین کو پولیس نے منشتر کر دیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ دو سے تین طلبہ کو حراست میں لےکر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔پولیس اور عدالتی عملہ اسلامیہ کالج کے اندر موجود ہے اور انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *