رواں سال 16 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی

Share

سال 2025ء کے آغاز سے اب تک 16 اسرائیلی فوجیوں خودکشی کرچکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2023ء میں غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 54 اسرائیلی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔اسرائیلی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2023ء میں 17 اور 2024ء میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خود اپنی جان لے لی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکشیوں کا یہ رجحان ریزروسٹ فوجیوں میں دیکھنے میں آیا جن کی بڑی تعداد غزہ میں تعینات ہے۔اسکے علاوہ 3 ہزار 770 اسرائیلی فوجیوں میں پوسٹ ٹرامک اسٹریس ڈس آرڈر کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔اسرائیلی وزارت دفاع کے ری ہیبلیٹیشن ڈیبارٹمنٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں جنگ کے آغاز سے اب تک 19 ہزار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جن میں 10 ہزار فوجیوں میں مختلف ذہنی امراض کی نشاندہی ہوئی

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …