کوئٹہ: ڈبل روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمی

Share

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو بچے اور چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمی افراد کو سول سنڈیمن اسپتال منتقل کر دیا گیا, جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے, دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال علم نہیں ہو سکا۔سنڈیمن اسپتال میں تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا ہے

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …